عراق کے شہر نجف میں کالی آندھی کے باعث 250 افراد دم گھنٹے کا شکار ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
گرد و غبار کا طوفان، شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں ریڈ الرٹNode ID: 888377
السومریہ نیوز کے مطابق کالی آندھی کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود ہوگئی اور دن میں رات کا سماں ہوگیا۔
نجف کے محکمہ صحت کے ترجمان ماہر العبودی نے بتایا ہے کہ ’آندھی کے باعث متعدد ٹریفک حادثات ہوئے ہیں جبکہ دم گھنٹے کا شکار ہونے والے افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے‘۔
ادھر عراق کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’کالی آندھی سے نجف کے علاوہ ملک کے جنوبی اور وسطی علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں‘۔
عاصفة ترابية قوية تحول "النهار الى ليل" تضرب النجف والديوانية والمثنى وتتجه نحو بغداد pic.twitter.com/1pFcnS4gDw
— نيوز العراق (@News1IraQ) April 14, 2025