اسلام آباد ...پمرا نے ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر ہندوستانی مواد نشر کرنے پر پابندی لگادی ۔ حکومت نے ہندوستانی چینل پر مکمل پابندی کا اختیار پمرا کو دیدیا ۔ پمرا کے مطابق اجلاس میں اتھارٹی نے فیصلہ کیا کہ 2006 میں سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت کی جانب سے ہند کو دی گئی یکطرفہ رعایت کو منسوخ کردیا جائے۔ اس کا اطلاق 21 اکتوبر 2016 سے ہو گا۔ خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کا لائسنس بغیر شوکاز نوٹس جاری کئے معطل کردیا جائے گا۔