اماراتی انشورنس فیڈریشن نے گاڑیوں کی انشورنس پالیسی منتقل یا باقی پریمیم ریفنڈ کرنے کی مشروط منظوری دے دی۔ گاڑی فروخت کرنے کی صورت میں انشورنس پالیسی کی منتقلی اسی صورت میں ہو گی جب کوئ حادثہ ریکارڈ نہ ہو۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں نیا ٹریفک قانون، کون سے غیر ملکی ڈرائیونگ کر سکیں گے؟
Node ID: 887653
امارات الیوم اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اعلی فنی کمیٹی کے سربراہ محمد مظھر حمادہ نے مزید بتایا کہ گاڑی فروخت کرنے کی صورت میں اگر خریدار باقی ماندہ پالیسی جاری رکھنے کا خواہش مند ہو تو وہ خریدار کے نام منتقل کی جا سکتی ہے تاہم اس کے لیے فریقین کا متفق ہونا ضروری ہے۔
گاڑی فروخت کرنے والے اگر پالیسی خریدار کو منتقل نہ کرنا چاہیں اس کے برعکس وہ پالیسی کی باقی رقم واپس لینا چاہیں تو اس کے لیے بھی لازمی ہے کہ کوئی ٹریفک حادثہ نہ ہوا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی صورت میں کمپنی کی جانب سے مطلوبہ کلیم ادا کیا جا چکا ہوتا ہے اس صورت میں نہ تو پالیسی منتقل ہوگی اور نہ ہی رقم واپس کی جائے گی کیونکہ کمپنی اس مد میں معاہدے کے مطابق گاڑی کی مرمت پر آنے والے اخراجات ادا کر چکی ہے۔
تھرڈ پارٹی انشورنس پالیسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حادثہ ریکارڈ نہ ہونے کی صورت میں تھرڈ پارٹی پالیسی کی منتقلی یا پریمیم کی باقی شدہ رقم کی واپسی اسی صورت میں ہو گی جب گاڑی فروخت کیے جانے کی رسید کمپنی میں جمع کرائی گئی ہو۔