دوحہ ... قطری حکام نے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن پہنچنے پر گرفتار کئے جانے والے اپنے شہری حمد المری کو رہا کردیا۔ یہ بات انکے بھائی جابر المری نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر بتائی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی محنت کارگر ثابت ہوئی۔ میرے بھائی حمد المری کو رہا کردیا گیا۔ کاش معروف قطری شاعر بریک بن ہادی المری کو بھی رہائی مل جائے۔