Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہرائچ۔۔۔۔ سڑک حادثے میں 3باراتی ہلاک، 5زخمی

بہرائچ۔۔۔۔اترپردیش میں بہرائچ ضلع کے وشیشر گنج علاقے میں ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس میں سوار 3باراتی ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شرا وستی اور بہرائچ ضلع شاہراہ پر باراتیوں سے بھری اسکارپیو تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکر للت پور کے قریب الٹ گئی ۔ حادثے میں 2افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں چل بساجبکہ دیگر5زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیشی کارروائی شروع کردی۔

شیئر: