Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین داخل ہونے اور باہر نکلنے کے دروازوں کی پابندی کریں

’ہدایات پر عمل کرنا زائرین کی شعوری بیداری کو ظاہر کرتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسجد الحرام میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیے مخصوص دروازوں کا استعمال کریں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’اس سے ہجوم کے نظم و نسق میں مدد ملتی ہے اور عمرہ زائرین و نمازیوں کے لیے عبادات کی ادائیگی کو آسان بنایا جاتا ہے‘۔
وزارت نے وضاحت کی کہ دروازوں کی تخصیص کا مقصد بھیڑ اور دھکم پیل کو کم کرنا اور حرم شریف کے اندر نقل و حرکت کی روانی کو برقرار رکھنا ہے۔
یہ زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے اور ان کے روحانی سفر کو سہل بنانے کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
وزارت نے زور دیا ہے کہ ہدایات پر عمل کرنا زائرین کی شعوری بیداری کو ظاہر کرتا ہے اور روئے زمین کی مقدس ترین جگہ میں ایک محفوظ اور منظم تجربہ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

شیئر: