Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین نیب کو فرانس میں سفیر بنانے کی تردید

اسلام آباد ... قومی احتساب بیوروکے ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب قمر الزماں چوہدری کو ریٹائرمنٹ کے بعد فرا نس میں سفیر تعینات نہیں کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نیب نے بدھ کو وضاحتی بیان میں کہا کہ میڈیا رپورٹ بے بنیاد ، گمراہ کن اور غلط ہے۔ میڈیا سے درخواست کہ وہ ذرائع ابلاغ کے ضابطہ اخلاق اور قانون کے مطابق نیب کا موقف حاصل کئے بغیر نیب سے متعلق کسی بھی خبر کی اشاعت سے گریز کریں۔واضح رہے کہ اطلاعات تھیں کہ چیئرمین نیب کو فرانس میں سفیر مقرر کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لئے اپوزیشن سے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

شیئر: