Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپلی کیشنز سے مکالموں پر پابندی آئندہ ہفتے ختم

ریاض .... وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی و چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ عبداللہ السواحہ نے سمعی و بصری رابطوں کی ایپلی کیشنز پر سے پابندی اٹھانے کا حکم جاری کردیا۔ عمل درآمد 20ستمبر2017ء مطابق 29ذی الحجہ 1438ھ سے ہوگا۔ السواحہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے سمعی و بصری رابطوں کی خصوصیت فراہم کرنے والی ایپلی کیشن سے استفادہ ممکن بنانے کیلئے تمام موبائل کمپنیوں سے ربط و ضبط پیدا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ موبائل کمپنیوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ سمعی و بصری مکالموں کے لئے ایپلی کیشن کے استعمال کا موقع فراہم کرینگی۔ رابطے انتہائی معیاری انداز میں ہوسکیں گے۔ موبائل کمپنیاں مقررہ نظام الاوقات کے مطابق تمام تقاضوں کے مہیا ہونے کا معائنہ کرتی رہیں گی۔ السواحہ نے جدید رجحانات سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی مہیا کرنے پر کمیونیکیشن بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کمیونیکیشن بورڈ نے تمام موبائل کمپنیوں کو اس امر کا پابند بنایا تھا کہ وہ موبائل اور انٹرنیٹ کے صارفین کی شکایات دور کریں اور انکے ساتھ لین دین میں شفافیت لائیں۔
 

شیئر: