Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ: عرفان کی معطلی آج ختم ہو گی

لاہور:اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد عرفان کی معطلی آج ختم ہوجائے گی۔ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا سنائی گئی تھی جس میں انہیں 14 مارچ کو معطل کیا گیا تھا جبکہ ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی کے مطابق محمد عرفان کی معطل کل ختم ہوگی جس کے بعد وہ اینٹی کرپشن یونٹ کی کلیئرنس ملنے پر کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے۔اینٹی کرپشن یونٹ جرمانے کی ادائیگی اور بحالی کے عمل پر عملدرآمد پر کلیئرنس دے گا۔واضح رہے کہ محمد عرفان کو باہمی رضا مندی کی سزا کے کوڈ کے تحت 6ماہ کی معطل سزا سمیت ایک برس کی سزا ہوئی تھی جبکہ اسی کیس میں کرکٹر شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے اور خالد لطیف کا کیس زیر سماعت ہے۔

شیئر: