Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ :کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کی تلوار

 لاہور:پاکستان کر کٹ بورڈ نے ملکی کرکٹ سے اسپاٹ فکسنگ کو ختم کرنے کے لئے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور ملوث کھلاڑیوں کو سخت ترین سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے دیگر کرکٹرز کیلئے مثال بنادیا جائے۔بورڈ چیئرمین کے حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ کھلاڑی فیصلے کیخلاف عدالت میں اپیل بھی نہیں کرسکیں گے۔ نوجوانوں کھلاڑیوں کو فکسنگ سے بچانے کیلئے خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے اور کھلاڑیوں کو اس حوالے سے لیکچرز بھی دئیے جارہے ہیں۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث شرجیل خان ، خالد لطیف ، شاہ زیب حسن کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ ماہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ متوقع ہے جس میں ملوث کھلاڑیوں کو تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی تحقیقات کرنیوالا ٹریبونل ایسا فیصلہ دے گا جس کے بعد کھلاڑی اس کے خلاف اپیل نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اگر کوئی بھی کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو اسے سخت سزا دی جائے گی تاکہ کوئی کھلاڑی آئندہ میچ فکسنگ کا تصور بھی نہ کرسکے۔انہوں نے بتایاکہ نوجوانوں کھلاڑیوں کو فکسنگ سے بچانے کے حوالے سے لیکچرز بھی دئیے جارہے ہیں۔

شیئر: