Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایگزیما کی مریضہ حیرت سے دوچار

 ٹیپراری، آئرلینڈ.... یہاں رہنے والی ایک ہیئر ڈریسر پیدائشی طور پر ایگزیما کی مریضہ تھی اور طرح طرح کا علاج کرکے تھک چکی تھی مگر کوئی فائدہ نہیں ہورہا تھا۔ آخر کار ہیئر ڈریسر صالون کے مالکان نے اسے ملازمت چھوڑنے کی ہدایت کی مگر اس کے لئے سب سے بڑا مسئلہ یہی تھا کہ وہ جہاں بھی نوکری کیلئے جاتی ایگزیما کا مرض اسکے ساتھ جاتا اور وہاں سے بھی نکالی جاتی۔ صورتحال سے گھبرا کر نکول اوڈائر نامی 21سالہ ہیئر ڈریسر نے ارادی یا غیر ارادی طور پر بچوں کو لگانے والی ایک معمولی کریم استعمال کرلی لیکن وہ اتنی کارگر ثابت ہوئی کہ اسے یقین نہیں آیا کہ وہ جو کچھ دیکھ رہی ہے وہ سچ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 3.99پونڈ میں ملنے والی کریم نے اس کے ایگزیما کا مرض صرف 2ہفتے میں تقریباً ختم کردیا اور اب وہ خود کو بیحد بہتر محسوس کررہی ہے۔ ایگزیما کا مرض جس کریم سے ٹھیک ہوا ہے وہ بچوں کی جلد نرم و ملائم رکھنے کیلئے موئسچرائزر کے طور پر ا ستعمال کی جاتی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے یہ کریم تیار کی انہیں بھی اس کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ کریم ایگزیما کے مرض میں بھی اتنی موثر اور کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔

شیئر: