Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ 8گھنٹے نیند ضروری

کیلیفورنیا .... دنیا جانتی ہے کہ نیند انسانی صحت اور خوش مزاجی کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتی ہے مگر اب مقامی یونیورسٹی کے شعبہ عصبیات کے پروفیسر اور ہیومن سلیپ سائنس نامی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر میتھیو واکر نے کہا ہے کہ انسان کو ہر حالت میں کم سے کم 8گھنٹے کی نیند ضرور پوری کرنی چاہئے۔ اعدادوشمار کے مطابق صرف برطانیہ سے آنےوالی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ وہاں 39فیصد بالغ افراد ایسے ہیں جو 7گھنٹے سے بھی کم نیند پوری کرتے ہیں اور تھکن و اضمحلال کا شکار رہتے ہیں۔ انکا کہناتھا کہ نیند اچھی ہو تو ہر چیز اچھی لگتی ہے۔ دماغ بھی اچھی طر ح سے کام کرتا ہے اور جسم بھی۔ انکا کہناہے کہ کچھ لوگ الارم کلاک لگا کر سونے کے باوجود بار بار اٹھ کر اسے دیکھتے ہیں اور اپنی نیند کو خراب کرتے ہیں۔ نیند کی کمی ، تھکن، اعصابی تناﺅ، دل کے دورے، مستقل درد، مٹاپا، ذیابیطس سمیت کئی بیماریوں کا سبب ہے۔ انکی پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 20سال میں اس حوالے سے جتنی تحقیق ہوئی ہے ان سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ لوگ الٹی روش اختیار کرکے خوش ہوتے ہیں یعنی وہ کافی پینے کے بعد سمجھتے ہیں کہ انہیں اچھی نیند آئیگی۔ یہ حماقت کے سوا کچھ نہیں۔ کافی او رکیفین سے نیند بھاگتی ہے آتی نہیں۔

شیئر: