بچپن کا غصہ اور جارحانہ رویہ گٹھیا کا سبب بن سکتا ہے
اسٹاکہوم ..... گٹھیا اور رعشہ کو معذور کی ابتداءسمجھا جاتا ہے اور یہی آخر میں جاکرانتہائی تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔ یہ ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اوراس بارے میں سائنسی تحقیق کا کام ایک عرصے سے جاری ہے۔ برسوں کی تحقیق و تجربات کے بعد سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جو افراد بچپن میں زیادہ غصہ اور جارحانہ رویہ کا اظہار کرتے ہیں وہ تشنج کی کیفیت سے دوچار ہونے کے بعد گٹھیا کی بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ایسے بچے غصے کے عالم میں دیوار سے سر بھی پٹختے ہیں۔ بچپن میں اس سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوتا مگر خطرہ برقرار رہتا ہے جو وقت کے ساتھ بڑھتا ہے اور جو انسان کو معذور کردیتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ایسے جارح مزاج بچوں میں گٹھیا کا مرض ہونے کا امکان 22فیصد زیادہ ہوتاہے۔سویڈن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق اگر کسی بچے میں ایسا جارحانہ انداز نظر آئے تو اس پر خاص توجہ دی جانی چاہئے اور اسکے سر میں چوٹ لگنے کے امکانات ہر ممکن حد تک ختم کردیئے جانے چاہئے۔ اس رپورٹ کی تصدیق اورےبرو یونیورسٹی کے سائنسدانوںنے بھی کی ہے۔ ایسی علامتیں برطانیہ کے تقریباً ایک لاکھ اور امریکہ کے 4لاکھ افراد میں بتائی جاتی ہیں۔