Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین عدالت کیس ،عمران کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے۔25 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔عمران کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں۔ وہ آج ہی لندن سے پاکستان پہنچے ہیں ،اس لئے پیش نہیں ہوسکے۔ جب کہیں گے حاضرہوں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔ اگر عمران خان اداروں کا احترام کرتے ہیں تو انہیں یہاں ہونا چاہیے تھا۔بعد ازا ں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے اختیارسماعت کو چیلنج کر رکھا ہے۔ یہ فیصلہ کرناضروری ہے کہ آیا الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کیس کی سماعت کا اختیارہے یا نہیں۔

 

شیئر: