Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکام ہمسائیوں اور عوام کو نظرانداز کرنے میں مصروف

ریاض.... سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے واضح کیا ہے کہ قطری حکام بحران کو علاقائی بنیادوں پر حل کرنے کے بجائے اب تک بیرونی دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اپنے عوام کو نہ صرف یہ کہ نظرانداز کررہے ہیں بلکہ ان کے مسائل میں ہر روز کوئی نہ کوئی اضافہ کردیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی شہریت سلب کرلی گئی جن کے آباءواجداد قطری سرزمین کا اٹوٹ حصہ تھے۔ ایسے لوگوں کو شہریت دی جارہی ہے جنہیں عربی زبان تک نہیں آتی۔ عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ہر روز من گھڑت کہانیاں اپنے میڈیا سے رائج کردی جاتی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران سے مصالحت کی درخواست کردی ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب نے قطری بحران حل کرنے کیلئے ایران سے ثالثی کی اپیل کی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کیلئے بحران زریں موقع تھا کہ وہ خود کو عوام سے جوڑ لیتے، ان کے قریب ہوتے لیکن" خلیج کے قذافی" کو اس کی توفیق نصیب نہیں ہوئی۔ 

شیئر: