جینیفر لارنس کی نئی فلم ' ریڈ اسپیرو'
ہالی وڈ کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس نئی فلم' ریڈ اسپیرو' میں کام کررہی ہیں۔ حال ہی میں جینیفر کی نئی فلم کا ٹریلر منظرعام پر آیا ہے اس فلم میں جینیفر ایک مضبوط خاتون جاسوس افسرکے مرکزی کردار میں ایکشن میں دکھائی دے رہی ہیں۔فلم کی کہانی مصنف جیسن میتھیو کی تحریر کردہ کتاب سے ماخوذ ہے۔ جینیفر نے فلم' مدر' میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جو جلد ریلیز ہونےوالی ہے۔ جینیفر کی فلم ' ریڈ اسپیرو' 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔