Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا سے ملنے والی”وفا“کترینہ کی مداح

بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں شامی بچوں سے یکجہتی کیلئے اردن میں موجود ہیں۔ حال ہی میں پرینکا ان بچوں سے ملیں۔ وہاں موجود وفا نامی بچی بالی وڈ اداکارہ کترینہ کی مداح نکلی۔پرینکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اس پناہ گزیں بچی وفا کی ایک مختصر سی وڈیو شیئر کی جس میں اس کا کہنا ہے وہ کترینہ کیف کی بہت بڑی فین ہے۔پرینکا نے اس وڈیو پر کترینہ کیف کو ٹیگ کرکے لکھا ہے کہ کترینہ یہ وڈیو خاص تمہارے لئے ہے جواردن کے پناہ گزیں کیمپ سے آئی ہے ۔وفا تمہاری اداکاری اور خوبصورتی کی معترف ہے۔ پرینکا یونیسیف کی خیر سگالی سفیرکے طور پر شامی بچوں کےساتھ اردن میں وقت گزاررہی ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: