Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلو ولادمیر !

 ماسکو ....روسی صدر ولادمیر پوٹین کو روسی ٹیکنالوجی شو میں ایک روبوٹ نے روکر مصافحہ کیا۔ وہ اس شو کا دورہ کررہے تھے کہ اس روبوٹ نے انہیں پہچان لیا اور اپنا تعارف کرایا۔ یہ شو روس کے شہر پرم میں کیا گیا تھا۔ روبوٹ چہرہ شناخت کرنے والے فیچر سے مزین ہے اور اس نے روسی صدر کو پہچان لیا تھا۔ روبوٹ میں مصنوعی ذہانت کا سہارا لیا گیا ہے۔ روبوٹ نے بعد میں اپنے تیار کرنے والے کو بھی صدر سے بات کرنے سے روک دیااور آواز لگائی ”ہیلو ولادمیر، ولادیمرووچ (پوٹین کا مکمل نام یہی ہے) میں پروموبوٹ ہوں اور تجارتی پیمانے پر تیار کیا گیا ہوں۔ آپ سے مل کر مجھے بیحد مسرت ہوئی“۔ یہ روبوٹ نہ صرف چہرے شناخت کرسکتا ہے بلکہ دستاویزات اور مختلف زبانوں کی پہچان بھی رکھتا ہے۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ روبوٹ مختلف اداروں اور بین الاقوامی ایونٹس میں خود کار طریقے سے کام کرسکتا ہے۔

شیئر: