Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے برڈ نے وائرلیس ائیربڈز متعارف کروا دیئے

جے برڈ کمپنی نے دو نئے وائرلیس ہیڈفونز متعارف کروا دیئے ہیں جس میں جے برڈ کا رن ائیر بڈ اور فریڈم 2 ہیڈفونز شامل ہیں۔رن ائیربڈ مکمل طور پر وائرلیس ہے۔ اس کا بیٹری ٹائم 4 گھنٹے ہے اور یہ بلیوتوتھ کے ذریعے کنیکٹ ہوتا ہے۔دونوں ائیر بڈز میں ایک ایک بٹن موجود ہے۔ دائیں کان کے بڈ پر موجود بٹن پلے اور پاز کے لئے جبکہ بایاں ائیر بڈ ایپل سری یا گوگل اسسٹنٹ کے لئے استعمال ہو گا۔ فریڈم 2 ہیڈ فونز کو موبائل سے منسلک کرنے کے لئے کوئی کیبل استعمال نہیں کی گئی البتہ ایک تار ہیڈفونز کے دونوں سروں کو ملاتی ہوئی سر کے اطراف سے گزرے گی۔یہ ہیڈفون واٹر ریزسسٹنٹ ہے۔ اسے بھی بلیوتوتھ کے ذریعے موبائل سے منسلک کیا جائے گا۔اسکی تار کو اپنی مرضی سے بڑا یا چھوٹا کر کے سیٹ بھی کیا جا سکے گا۔ رن ائیر بڈز کی قیمت 179 ڈالر اور فریڈم 2 ہیڈ فون کی قیمت 149 ڈالر ہے۔ دونوں ہیڈ فونز کو اکتوبر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔
 
 
 

شیئر: