Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ رہنے کےلئے دباﺅ سے خودکشی کا خطرہ

نیویارک .... ویسٹرن اونٹاریو کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر آپ ہمیشہ اپنی بچیوں کو اسمارٹ رہنے کیلئے دباﺅ ڈالتے رہیں گے تو انکی خودکشی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہر والدین یہی چاہتے ہیں کہ انکی بچیاں ٹی وی اور اشتہارات میں نظرآنے والی ماڈلز کی طرح سلم اور اسمارٹ ہوں۔ اچھی خوراک کی طلب بڑھتی جارہی ہے جبکہ فاسٹ فوڈ عام ہوچکا ہے۔ ان سب کو خوراک کا حصہ بناتے ہوئے اسمارٹ رہنا بہت سے لوگوں کیلئے مشکل ثابت ہوتا ہے۔ ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق یہ بات انتہائی پریشان کن ہے کہ لڑکیوں پر ہمیشہ ”اچھا ” نظر آنے کیلئے دباﺅ ڈالا جاتا ہے۔ انسٹاگرام،ٹویٹر اور فیس بک13سال سے کم عمر بچے بھی استعمال کرنے لگے ہیں جس میں وہ ہر وقت ایسی خواتین کو دیکھتے ہیں جن کے پیٹ اندر ہوتے ہیں اور وہ اسمارٹ نظر آتی ہیں۔ انہی کو دیکھ کر یہ لڑکیاں بھی اسی طرح کا جسم چاہتی ہیں اور یہی خواہش جب پوری نہیں ہوتی تو خودکشی پر اتر آتی ہیں۔ایک ڈاکٹر کا کہناتھا کہ 56فیصد بالغان نے صرف اس وجہ سے خودکشی کرلی کیونکہ ان پر ہمیشہ اچھا نظرآنے کیلئے والدین کی جانب سے دباﺅ ڈالا جاتا تھا۔
 

شیئر: