Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”اسمارٹ “ سرنج ہیک ہونے کا خطرہ

نیویارک .... اسپتالوں میں مریضوں کو دوائیں جسم میں داخل کرنے کیلئے جو ”اسمارٹ“ سرنج استعمال کی جارہی ہے اسے ہیک کیا جاسکتا ہے اور ریموٹ کنٹرول سے اسکا ساراسسٹم درہم برہم کیا جاسکتا ہے۔ اس امر کا انتباہ امریکہ کی ہوم لینڈسیکیورٹی ادارے نے دیا ہے۔ اس سرنج کا نام” میڈ فیوژن 4000 “ہے ۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہناہے کہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہیکرزاس مشین تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اسمارٹ سرنج عام طور پر اسپتالوں میں ایسے مریضوں کیلئے استعمال ہوتی ہے جو انتہائی تشویشناک حالت میں بستر پر ہوں یا پھر انتہائی شدید علالت کا شکار ہوں۔انتباہ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ہیکرز اس کے پمپ چلانے کی صلاحیت کو بھی ہیک کرسکتے ہیں۔ سیکیورٹی امور کے ایک محقق نے کہا کہ ہیکرز سرنج کے 8پرزوں پر قابو پاسکتے ہیں۔ 

شیئر: