Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلوخان کے قاتلوں کو کلین چٹ

الور۔۔۔۔راجستھان کے الور میں گئورکشا کے نام پر تشددکا شکار ہونے والے پہلو خان کے6اہم ملزمان جن پر انعام کا اعلان کیا گیاتھااب تک پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکی۔الور کے ایس پی پرکاش کے مطابق ان تمام ملزمان کیخلاف اب کیس بند کردیا گیا ۔ رپورٹ میں بری کئے جانے کی 2وجہ بتائی گئی ۔پہلی موبائل کال کی لوکیشن کی جانچ ۔ اس میں بتایا گیاہے کہ ملزمان جائے واردات پر نہیں تھے بلکہ گئوشالہ میں تھے۔ دوسری وجہ گئوشالہ اسٹاف کے بیانات ہیں ۔ ان میں دعویٰ کیا گیاہے کہ حادثہ کے وقت ملزمان گئوشالہ میں تھے۔ قتل کے جو 6ملزمان بری ہوئے ،اُن میں وم یادو، حکم چندیادو، سدھیر یادو، جگمال یادو، نوین شرما اور راہول سینی شامل ہیں جبکہ پہلو خان کے بھائی کے تحریری بیان کی بنیاد پر بہروڑ پولیس کے ذریعے ہندوتنظیموں سے وابستہ ان 6افراد کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔پہلو خان کے رشتے داروں نے تحقیقات کے خلاف ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

شیئر: