یوپی میں 46مدرسوں کی حکومتی اعانت بند
لکھنؤ۔۔۔۔۔حکومت اتر پردیش نے ایک بڑے مگر متنازعہ فیصلے میں 46مدرسوں کا فنڈ روک دیا ہے۔ گزشتہ روز جاری ہدایات کے مطابق محکمہ اقلیتی بہبود نے یہ کارروائی کی ۔ محکمہ کے ایک عہدیدار کے مطابق اس اقدام کا پس منظر وہ تحقیقات ہیں جن سے معلوم ہوا کہ یہ مدرسے حکومت کی جانب سے دیئے گئے رہنما اصولوں کے مطابق کام نہیں کررہے ۔ ریاست میں 560مدارس کو حکومت فنڈ فراہم کرتی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس ، انسٹرکٹرزآف اسکول اور مائناریٹی ویلفیئر آفیسرز کی کمیٹی کو بی جے پی حکومت نے مجاز گردانا ہے کہ وہ ان فنڈز کے استعمال کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے۔