Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابرمتی سے خوبصور ت گومتی کا کنارہ

لکھنؤ۔۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کے الیکشن میں سب کہتے تھے کہ ترقی سیفئی میں چلی گئی، اب بتائیں ترقی کا آغاز کہا ں سے ہورہا ہے؟لو گ دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابرمتی سے خوبصورت ہے لکھنؤ گومتی کا کنارہ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم مودی جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے اور نریندر مودی نے سابرمتی اسٹیڈیم گراؤنڈ میں بلٹ ٹرین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اکھلیش نے سوال کیا کہ کیا بلٹ ٹرین چلنے سے بیروزگاری ختم ہوجائیگی؟ ملک کی سب سے زیادہ آبادی دہلی سے کولکتہ کے درمیان رہتی ہے ،یہاں بلٹ ٹرین چل جائے تو بات ہو۔

شیئر: