Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گئو کشی کرنے والوں پر 21ہزار روپے کا جرمانے کا فیصلہ

میوات۔۔۔۔میوات میں مسلم پنچایت نے گئو کشی کرنے والے یا اس سلسلے میں مددگار بننے والوں پر 21ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پنچایت پنہانہ تحصیل کے جکھو کر میں منعقد ہوئی۔ اس میں گائوں کے لوگ ، سرپنچ ، علماء اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس پنچایت میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاہے کہ جوا، سٹہ، شراب نوشی کرنے والوں پر1500روپے کا جرمانہ عائد کیا جائیگااور جرم ثابت ہونے پر ملزمان کا حقہ پانی بند اور سماجی بائیکاٹ کیا جائیگا۔دوبارہ پکڑے جانے پر گاؤں بدر کردیا جائے گا۔ مولانا خالد اور سرپنچ حرمت نے کہا کہ ہریانہ سرکار نے گئوکشی پر پابندی عائد کررکھی ۔ اس فیصلے کے نفاذ کیلئے 11رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں گاؤ ں کے موجودہ سرپنچ، سابق سرپنچ، نمبردار، مقامی رہنما اور مسجدوں کے امام شامل ہیں۔

شیئر: