Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گنگاندی میں ایک ہی خاندان کی 6لڑکیاں غرق آب

پٹنہ۔۔۔۔بہار میں پٹنہ ضلع کے موکاما تھانہ علاقہ کی تاج پور گاؤں کے نزدیک گنگا ندی میں ایک ہی خاندان کی 6لڑکیاں ڈوب گئیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار تیواری نے بتایا کہ راجدھانی پٹنہ سے50کلومیٹر کے فاصلے پرواقع دوموکا ما تھانہ علاقہ کے تاج پور گاؤں میں کچھ خواتین گنگا میں نہانے گئی تھیں۔ ان خواتین کے ساتھ کچھ چھوٹی بچیاں بھی تھیں۔ نہانے کے دوران ایک بچی ڈوبنے لگی جسے بچانے کی کوشش میں ایک ایک کرکے سبھی 6بچیاں ڈوب گئیں ۔ اطلاع کے مطابق موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے 4لاشیں پانی سے نکال لیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

شیئر: