اشک آباد...صدر مملکت ممنون 3 روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد پہنچ گئے۔ اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔صدر ممنون اتوار سے شروع ہونے والی پانچویں ایشین انڈور و مارشل آرٹس گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ اشک آباد پہنچنے پر ترکمانستان کے نائب صدر نے استقبال کیا ۔ قبل ازیں ترکمانستان میں پاکستا نی سفیر مراد اشرف جمال نے سرکاری خبر رسا ں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات سیاسی ، اقتصادی اور اسٹرٹیجک صورت حال کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اور ہند(تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے علاوہ فائبر آ پٹک نیٹ ورک اور ریل و سڑک کے ذریعے رابطوں کے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان کے مشترکہ حکومتی کمیشن نے پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دونوں ملکوںکے سول ایوی ایشن حکام 1993 سے 2000 تک چلنے والی فضائی سروس دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے جلد بات چیت کریں گے۔