Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این اے 120 کا انتخابی معرکہ ، پورے ملک کی نظریں

  لاہور... این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے معرکے پر پورے ملک کی نظریں لگی ہیں۔ پولنگ اتوار کی صبح 8بجے سے شروع ہو کر شام5 بجے تک جاری رہے گی ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نوازاور تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور جماعت اسلامی کے ضیا ءالدین انصاری بھی میدان میں ہیں ۔ فوج اور رینجرز نے پولنگ اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا ہے۔حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 633 ہے۔ 21 پولنگ اسٹیشنوں پر پہلی مرتبہ 50بائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کا تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ 2013کے عام انتخابات میں نوازشریف نے 91 ہزار 666 ووٹ لے کر یہ نشست جیتی تھی۔ تحریک انصاف کی یاسمین راشد52 ہزار 321 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔ 

 

شیئر: