کانگومیں جھڑپیں اور فائرنگ، 37 افراد ہلاک
برزاویلا۔۔۔ افریقی ملک کانگو میں برونڈی پناہ گزینوں کا احتجاج پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مظاہرہ کرنے والے 37 افراد ہلاک ہو گئے۔مظاہرین ملک بدری کے منصوبے کیخلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔ جھڑپوں کے دوران119 افراد زخمی بھی ہوئے۔ برونڈی کئی سالوں سے خانہ جنگی کا شکار ہے، جس کے باعث اس کے 4 لاکھ سے زائد شہری کانگو میں پناہ گزین ہیں۔