Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطرلاشوں کی سیاست کرنے لگا

دوحہ .....انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کے ساتھ بحران کے حل کی راہیں مسدود نظر آنے پر قطر نے اسرائیل کے راستے امریکہ اور ٹرمپ انتظامیہ کی طرف داری حاصل کرنے کی نئی مہم چلانے کا سلسلہ شروع کردیا۔ امریکی میگزین فاربس نے انکشاف کیا ہے کہ امیر قطر ،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر نیویارک میں امریکی یہودی لابی کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔ اس حوالے سے انہوں نے نیویارک میں تعلقات عامہ کی ایک ایجنسی کی خدمات حاصل کی ہیں جو انکی ملاقات امریکہ میں یہودی لابی کے سربراہوں سے کرائیگی۔ اس موقع پر وہ 2014ءمیں حماس کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسرائیلی فوجی افسر کی لاش اسرائیل کو حوالے کرانے کے بہانے یہودیوں کی تائید و حمایت حاصل کرنا چاہیںگے۔

شیئر: