Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کی میزبانی سمیت مختلف جرائم پر سعودی کو قید

ریاض ..... یہاں فوجداری کی خصوصی عدالت نے دہشت گرد تنظیم داعش کے پورے گروہ کی میزبانی کرنے والے سعودی شہری کو قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملزم شام میں القاعدہ تنظیم کے ماتحت النصرہ محاذ سے بھی جڑا ہوا تھا۔ وہاں اس نے اسلحہ اور بم استعمال کرنے کی تربیت حاصل کی تھی۔ وہ المہاجرون والانصار گروہ میں سے بھی منسلک ہوا تھا۔ عدالت کو اس بات کا بھی ثبوت مل گیا کہ وہ داعش تنظیم کا پرجوش حامی تھا۔ عدالت نے بتایا کہ اس پر دہشت گردی کی مالی اعانت کا الزام بھی ثابت ہوگیا ہے۔ اس نے 13 ہزار ریال لے کر مصر کی ایک خاتون کو منتقل کئے تھے۔ عدالت نے مختلف جرائم کے ارتکاب پر اسے 10 برس قید کی سزا سنائی۔ اعتبار حراست کی تاریخ سے ہوگا۔ 

شیئر: