ریلوے بورڈ کا نیا سرکلرجاری
نئی دہلی۔۔۔۔انڈین ریلوے میں سفرکے دوران سونے کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔ ریلوے بورڈ کے حکام نے بتایا کہ سونے کے معاملے پر اکثر و بیشتر جھگڑے دیکھنے میں آتے تھے جس کے پیش نظرمسافروں کے سونے کے اوقات میں ایک گھنٹہ کی کمی کردی گئی ہے۔ ریلوے کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق ریزروکوچ کے مسافر اب رات 10بجے سے صبح 6بجے تک سوسکتے ہیں تاکہ دوسرے مسافروں کو سیٹ پر باقی وقت بیٹھنے کا موقع مل سکے۔ اس سے پہلے سونے کا سرکاری وقت رات 9بجے سے صبح 6بجے تک تھا، باقی وقت دوسرے مخصو ص مسافر اس سیٹ پر بیٹھ سکتے تھے تاہم سرکلر میں بعض مسافر مستثنیٰ ہیں۔