پشاور.. پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر زردری نے کہا ہے کہ لندن میں میاں صاحب سے کہا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بنیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آخری سال سیاست کروں گا۔حکومت کا آخری سال ہے، اس لئے سیاست کر رہا ہوں۔انہوںنے کہا کہ نوجوان قیادت سے بہت امیدیں ہیں۔نوجوانوں اورتازہ خون کی پارٹی کو ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے۔کے پی کے میں حکومت بنائیں گے اور نوجوان قیادت کو آگے لائیں گے ۔پاکستان کےلئے بہت کچھ کیا اور بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ این اے 120 لاہور میں جیالے کو کھڑا کیا تاہم این اے 120 نواز شریف کی اپنی سیٹ تھی۔انہوں نے کہا کہ این اے120 میں فتح کے بعد مریم نواز کا بیان سن لیں ۔اس میں بہت کچھ ہے۔زرداری نے مزید کہا کہ لیاقت جتوئی کوکوئی وکٹ سمجھتا ہے توان کی سیاسی بصیرت پرسوالیہ نشان ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی نظر نہیں آتی۔