Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دشنام طرازی پر بنگلہ دیشی گرفتار

ریاض .... ہموطن کو گالیاں دینے اور فیملی سمیت اسکی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نے بتایا کہ ایک بنگلہ دیشی شہری نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت کی تھی کہ اس کے ہموطن نے اس کے خلاف دشنام طرازی کی ہے اور اسکی فیملی کی تصاویر فیس بک پر جاری کردی ہیں۔ پولیس نے رپورٹ کو درست پانے پر 30سالہ بنگلہ دیشی کو گرفتار کرلیا۔ اس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔ مقررہ قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
 

شیئر: