Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاوید میاں داد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

  دنیائے کرکٹ کے لجینڈری کرکٹر ، بہترین بیٹسمین اور پاکستانی ٹیم کے (سابق) کوچ جاوید میانداد گزشتہ دنوں مدینہ منورہ آئے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔
استقبالیہ میں مدینہ منورہ کی معروف اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جبکہ مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک اور دیگر کھلاڑیو ںکی بڑی تعداد بھی اس استقبالیہ میں موجود تھی۔
تلاوت کلام پاک کے بعد مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے بانی اور سابق صدر سید زاہد علی نے جاوید میانداد سے تقریب میں موجود تمام مہمانوں کا تعارف کرایا اور خوش آمدید کہا۔ جاوید میانداد نے بھی مہمانوں سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اور سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل ہونے پر رب کریم کے مشکور ہیں۔
جاوید میانداد نے تمام مہمانوں، مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن اور خاص طور پر سید زاہد علی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس محفل کا انعقاد کیا اور بقول جاوید میانداد کے انکے لئے یہ ممکن ہوسکا کہ وہ مدینہ منورہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ شائقین سے ملاقات کرسکے۔ 
محفل میں موجود شرکاءمیں کھلاڑیوں کے علاوہ مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی کھلاڑی حماد سعید ، ڈاکٹر انصرام، ڈاکٹر جمیل، مدینہ کرکٹ لیگ کے امانت علی، وردہ ہندسہ کے مدنی، افضل ، پی ٹی آئی مدینہ کے صدر افضل عبدالعزیز و دیگر افراد تھے۔ بعدازاں ایک پاکستانی ریستوران کا بھی افتتاح کیاگیا۔ 
 

شیئر: