Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل صدیقی کا حکیم محمدسعید کو خراج عقیدت

  حج انتظامات بہترین تھے، معاونین حجاج کی خدمات مثالی ہیں
 
مکہ مکرمہ ( محمد عامل عثمانی ) حج پر آئے ہوئے ہمدرد طب یونیورسٹی کے استاد و ریسرچ اسکالر حکیم محمد فیصل صدیقی نے اردو نیوز سے بات چیت میں کہا ہے کہ طب یونانی قومی ورثہ اور پاکستانی تہذیب و تمدن کا حصہ ہے جس کی حفاظت اور ترویج و ترقی حکومت کا فرض ہے۔حکومتی اداروںکے مطابق تمام تر وسائل مہیا کرنے کے باوجود ایلو پیتھک سسٹم‘ پاکستان کے تمام لوگوںکوطبی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے لہذا صحت عامہ کی خاطر روا یتی طریقہ علاج یعنی طب یونانی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔محمد فیصل نے کہا کہ طب یونانی طریقہ علاج کو سرکاری سرپرستی میں ترقی دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ طب یونانی اور اس کی صنعت دواسازی کو فروغ دیا جائے اس سے پاکستان اپنا قومی مسئلہ صحت حل کرنے کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ بھی کما سکتا ہے۔ حکیم محمد سعید نے اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے اہم طبی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مذہب اور طب و حکمت پر 200 سے زائد کتب تصنیف و تالیف کیں۔ ہمدرد پاکستان اور ہمدرد یونیورسٹی ان کے قائم کردہ اہم ادارے ہیں۔حج کے سوال پر انھوں نے کہا کہ معاونین حجاج کی خدمات مثالی رہیں ۔

شیئر: