ٹائیگر، کرسٹیانو رونالڈو کا کردار کرنے کے خواہشمند
بالی وڈ فلم’’ہیروپنتی‘‘سے انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنےوالے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف کی خواہش ہے کہ وہ فٹبالر لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کا کردار اسینما اسکرین پر پیش کریں۔ایک نجی تقریب میں ٹائیگر سے فٹبال کھلاڑی کا حقیقی کرداد پیش کرنے کا سوال کیا گیا جسکے جواب میں ٹائیگر نے اپنے من پسند فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا نام لیا۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اگر کبھی بالی وڈ میں کرسٹیانو رونالڈو پر فلم بنے تو میں اس فلم میں مرکزی کردار پیش کرنا چاہوں گا۔ میں فٹبال شوق سے کھیلتاہوں اور اس کھیل کو فروغ دینا چاہتاہوں۔ٹائیگر ان دنوں اپنی فلم’’ باغی ٹو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔