Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائیگر شروف سرمنڈوائیں گے

 فلم ’’ہیرو پنتی‘‘ سے شہرت حاصل کرنےوالے اداکار ٹائیگر شروف اپنی نئی فلم کیلئے سر منڈوائیں گے۔ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار ٹائیگر نے اپنی نئی فلم’’باغی ٹو‘‘ کیلئے شوٹنگ کا آغاز کردیاہے۔ فلم کی شوٹنگ کے اگلے مرحلے میں ٹائیگر گنجے نظرآئیں گے۔ماضی میں اداکار عامر خان نے فلم’’ گجنی‘‘ اور سلمان خان  نے فلم’’تیرے نام ‘‘کیلئے سرمنڈوایاتھا ۔خان ہیروز کےبعداب ٹائیگر شروف بھی اپنی فلم میں کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے اپنے سر کے بالوں کی قربانی دیں گے۔ باغی ٹو 2016 میں ریلیز ہونےوالی باغی کا سیکوئل ہے۔ رواں برس ٹائیگر شروف کی فلم منا مائیکل ریلیز ہوئی ہے۔
 

شیئر: