میکسیکیو، زلزلے سے اسکول منہدم ،25بچے ہلاک
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
میکسیکو سٹی ...میکسیکو سٹی اور دیگر علاقوں میں تباہ کن زلزلے کے بعدآفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔میکسیکو سٹی اور دیگر علاقوں میں سیکڑوں عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں۔ ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے موجودہیں۔ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہے۔ زلزلے سے اسکول کی عمارت منہدم ہوگئی۔ امددی کارکنوں نے 25 نعشیں ملبے سے نکال لیں ۔11 افراد کو زندہ نکالا گیا ۔ لاپتہ بچوں کی تلاش میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زلزلے سے گیس کی پائپ لائن کو بھی شدید نقصان پہنچا ، جو کسی بڑے خطرے کا باعث ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 تھی۔ زلزلے کا مرکز میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 120 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔مرنے والوں کی تعداد 250سے تجاوز کرگئی۔