Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپ اسنیپ سیڈ کے لئے اپ ڈیٹس جاری

گوگل نے اپنی موبائل فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن اسنیپ سیڈ کے لئے نئی اپ ڈیٹس جاری کر دی ہیں۔ایپ میں چند بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ایپ کی تھیم ڈارک کے بجائے لائٹ گرے کر دی گئی ہے۔اپ ڈیٹ میں مینیوز کو نئی ترتیب دی گئی ہے تاکہ انہیں بآسانی استعمال کیا جا سکے۔اسٹائل ، ٹولز اور ایکسپورٹ کے آپشنز اب ٹیب کی شکل میں ایپ پیج کے نیچے مستقل ظاہر ہوں گے۔11 نئے فلٹرز کو بھی ایپ میں شامل کیا گیا ہے۔تصاویر میں ایڈیٹنگ کے لئے ٹولز کو ٹیب کی شکل دے دی گئے ہے۔ اس قبل یہ اسکرول کرنے پر باری باری ظاہر ہوتے تھے۔  یہ اپ ڈیٹس فی الحال صرف اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین حاصل کر سکتے ہیں۔
 

شیئر: