راولپنڈی... ورکنگ باونڈری پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے مزید6 افرادجاں بحق ہوگئے ۔ 4 خواتین شامل ہیں۔ 26 زخمی ہو ئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج سیزفائرکی مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ ورکنگ باونڈری پر چارواہ اورہرپال سیکٹرمیں شہری آبادی کونشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں گاوں کنڈن پورکا اشرف ، گاوں بھینی سلیریاں کی مریم دختر ،گاوں گندیال کی شازیہ چارواہ کے وسیم ، شکیلہ اور نفیسہ شامل ہیں۔ پنجاب رینجرز نے فائرنگ کا موثر جواب دیا جوابی کارروائی میں ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ دریں اثناءڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ہرپال اور چارواہ سیکٹرز کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز نے ورکنگ باو¿نڈری پر تعینات اہلکاروں اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ گزشتہ روزبھی ورکنگ باو¿نڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے خواتین سمیت 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔2017 میں ہندوستانی فوج 700 سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہیں۔