Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف شرم کرو،آصفہ کا ردعمل

دبئی ...سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحب زادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شرم کرو مشرف ، متاثرہ خاندان پر الزام لگاتے ہو،مبینہ قاتل تم ہو۔ ٹوئٹر پر بیان میں آصفہ نے کہا کہ متاثرہ خاندان پر الزام لگاتے ہوئے مشرف کو شرم آنی چاہیے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے الزام لگایا تھا کہ آصف زرداری مرتضی بھٹو اور بینظیر کے قتل میں ملوث ہیں۔ دریں اثناءقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ وہ بےنظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں۔ پرویز مشرف 10 سال بعد آج یہ سب کیوں بول رہے ہیں۔ پہلے تو شک تھا لیکن آج کوئی شک نہیں رہا کہ پرویز مشرف بےنظیر کے قتل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرے اور انہیں وطن واپس لایا جائے۔
 
 

 

شیئر: