Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ اور رنبیر کی دوستی کے چرچے

بالی وڈفلم' رئیس' میں کنگ خان کی ہیروئن بننے کے بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کافی مقبول ہو گئی ہیں۔اسی دوران ماہرہ خان اوررنبیر کپور کے مابین دوستی کے چرچے عام ہورہے ہیں۔حال ہی میں ماہرہ خان کی اداکار رنبیر کپور کےساتھ کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں دونوں اداکار باتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ خبروں کے مطابق رنبیر کپور،سنجے دت کی زندگی پر بننے والی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ماہرہ خان بھی ان کےساتھ وہاںموجود ہیں۔ تصویریں دیکھ کر اندازہ ہوتاہے کہ یہ کسی نے چھپ کر بنائی ہیںتاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے ان تصاویر پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ ماضی میں اداکارہ ماہرہ خان کی مشہور اداکار رنبیر کپور کےساتھ دوستی کی خبریں کافی گرم رہیں، کئی بار ماہرہ کا نام رنبیر کےساتھ جوڑا جاچکاہے جبکہ رنبیر کپورکی جانب سے کئی بار ماہرہ خان کی خوبصورتی کے حوالے سے تعریفی بیانات بھی سامنے آچکے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: