سنیل شیٹی 'بھائی' کے سیکوئل کیلئے تیار
بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی اپنی مشہور زمانہ فلم ' بھائی ' کے سیکوئل کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق 90 کی دہائی کی مشہور بالی وڈ فلم ' بھائی' کو کافی شہرت حاصل رہی ہے۔ اب اس فلم کے سیکوئل بنانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ اس فلم میں سنیل شیٹی کی اداکاری کو بے حد پسند کیاگیاتھا۔ اس فلم کے سیکوئل میں بھی سنیل شیٹی کام کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ہدایتکار دیپک شیوداسانی نے اپنی فلم ' بھائی' پر جلد کام شروع کرنے کا عندیہ دیاہے۔ کہاجارہاہے کہ 'بھائی ' کا سیکوئل پچھلی فلم سے خاصا مختلف ہوگا ۔اس فلم کیلئے سنیل شیٹی کا نام فائنل کرلیا گیاہے۔ اداکار سنیل شیٹی فی الحال آخری بار گزشتہ ماہ ریلیز ہونےوالی فلم ' اے جنٹلمین' میں کام کرتے نظر آئے تھے۔