بوس کمپنی نے وائرلیس ائیربڈز متعارف کروا دیئے
بوس نے مکمل طور پر وائرلیس ائیربڈز متعارف کروا دیئے ہیں۔ان ائیربڈز کو ساؤنڈ سپورٹ فری کا نام دیا گیا ہے۔ انہیں بنیادی طور پر ورزش اور کھیلوں کے دوران استعمال کے لئے بنایا گیا ہے کیونکہ یہ پانی اور پسینے کے خلاف مدافعت رکھتے ہیں۔یہ ائیربڈز سائز میں انتہائی چھوٹے ہیں۔ 1.1 انچ کے ان ائیربڈز کا وزن صرف 0.35 اونس ہے۔ انکا بیٹری ٹائم 5 گھنٹے ہے اور رینج 30 فٹ ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ بوس نے فائڈ مائی بڈز نامی ایپ بھی لانچ کی ہے جس سے بڈز گم ہونے کی صورت میں یہ معلوم کیا جا سکے گا کہ آخری بار کہاں استعمال ہوئے ہیں۔ ائیربڈز کی قیمت 245 ڈالر ہے اور انہیں اکتوبر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔