Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں قطری سفارتکاری و ابلاغی مہم کو منہ کی کھانی پڑی

قاہرہ..... امریکہ میں قطری سفارتکاری اور ابلاغی مہم بری طرح سے فیل ہو گئی۔ امریکہ کے سرکاری و ابلاغی اداروں نے قطر کے ان دعوﺅں کو مسترد کر دیا کہ وہ دہشت گردی کی سرپرستی نہیں بلکہ بیخ کنی کر رہا ہے۔ قطری حکام نے امریکہ کے فوکس نیوز اور ایم ایس این بی سی اسٹیشنوں کی مدد سے اپنے حق میں ابلاغی مہم چلائی تھی تا ہم امریکی میڈیا نے منفی رد عمل دے کر اسے چاروں خانے چت کر دیا۔ ٹوئیٹر پر عالمی رائے عامہ نے منفی ردعمل دیا اور توجہ دلائی کہ قطر دہشت گردی کی حمایت اور شدت پسند جماعتوں کو پناہ دے کر یہ دعویٰ کیوں کر سکتا ہے کہ دہشت گردی سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ امریکی ناظرین نے فوکس نیوز اور ایم ایس این بی سی اسٹیشنوں سے رابطے کر کے قطری اشتہار دکھانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ قطر نے بحران کے پہلے ماہ کے دوران ہی امریکہ کی گیارہ کمپنیوں کی مدد سے اپنی تصویر بہتر بنوانے کی کوشش کی تھی۔ اس پر وہ کروڑوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ 

شیئر: