نیویارک میں امیر قطر کے خلاف مظاہرہ
نیویارک ..... اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے قطر کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے اس وقت صدائے احتجاج بلند کی جب امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ مظاہرین کے بینرز پر تحریر تھا کہ” قطر دہشتگردی اور انارکی پھیلا رہا ہے“۔ ایک او ربینرپر تحریر تھا کہ” تمیم دہشتگردی کے سرپرست ہیں“۔اس سے قبل پیرس ، برلن، ویانا وغیرہ یورپی ممالک کے دارالحکومتوں میں بھی قطر کے خلاف مظاہرے ہوچکے ہیں۔