Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری وفد سے جہانگیر خان ناراض

نیویارک .... اقوام متحدہ کے مرکز برائے انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر جہانگیر خان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے 72ویں سیشن کے پروگراموں میں شریک قطری وفد کی سرگرمیوں پر ناگواری کا اظہار کردیا۔ خان نے کہاکہ قطری وفد نے انسداد دہشتگردی سیمینار کے پروگرام میں میرا اور مرکز کا نام اپنے طور پر بغیر پوچھے داخل کردیا۔ نہ ہم سے اس کی بابت دریافت کیا گیا اور نہ ہی ہمیں اس بارے میں اطلاع دی گئی اور پوری دنیا میں پھیلا دیا گیا کہ ہمارا مرکز اور میں انکے طے کردہ سیمینار میں شرکت کررہے ہیں، میں شرکت نہیں کرونگا۔
 

شیئر: