Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اوپیرا جادة الترفیہ اور گاڑیوں کا میلہ

ریاض..... ریاض میں آج ہفتے کو سعودی عرب کے 87ویں  یوم الوطنی کا جشن شاندار طریقے سے منایا جائے گا۔ دسیوں پروگرام منعقد ہوں گے۔ اوپیرا کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔ جہاں فیملی والوں کو پہلی بار جانے کا موقع دیا جائے گا۔ اتوار کو بھی اسٹیڈیم میں پروگرام ہو گا۔ آغاز رات ساڑھے آٹھ بجے کیا جائے گا۔ داخلہ مفت ہو گا۔ دوسرا اہم پروگرام "جادة الترفیہ" منعقد ہو گا۔ اس میں 20ہزار سے زیادہ افراد تھیٹر شو اور مختلف عوامی طائفوں کے فن کا مظاہرہ دیکھیں گے۔ تیسرا پروگرام گاڑیوں کے جشن کا ہو گا۔ یہ ریاض کے دیراب مقام پر منعقد ہوگا۔ ہفتے اور اتوار دو روز تک سلسلہ رہے گا۔ داخلہ مفت ہو گا۔

شیئر: