فاٹا متاثرین کےلئے عالمی بینک کی امداد
نیویارک...عالمی بینک نے فاٹا میں آپریشن کے متاثرین کے لئے 12ارب32کروڑ روپے کی منظوری دے دی ۔ عالمی بینک کی امداد فاٹا میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی، بچوں کی صحت اورمتاثرہ علاقوں میں تحفظ کے لئے خرچ کی جائیگی۔عالمی بینک نے فاٹا متاثرین کی بحالی کے منصوبے کیلئے اگست 2015میں 8ارب 10 کروڑ روپے کا قرضہ دیا تھا جس سے شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، اورکزئی ایجنسی، کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے بے گھر خاندانوں کی مدد کی گئی۔ اضافی امداد سے فاٹا کی ایجنسیوں میں 15ون ا سٹاپ شاپس قائم کی جائیں گی جہاں تمام متعلقہ سہو لتیں مہیا ہو ںگی ۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائر یکٹر نے بتایا کہ اضافی امداد کا مقصد متاثرہ خاندانوں کو تمام ممکنہ سہو لتیں اور ضروریات زندگی فراہم کرنا ہے۔ فوری بحالی پیکچ کے تحت پہلی مرتبہ فی خاندان 35ہزار روپے اور ضروریات زندگی کےلئے فی خاندان 16ہزار روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔